خضدار میں بارشوں سے تباہی، لاکھوں روپے بٹورنے والے درجنوں فاؤنڈیشن اورفلاحی ادارے منظرعام سے غائب

خضدار (بیورورپورٹ) خضداراور گردنواع میں درجن بھرغیررجسٹرڈ فلاحی اداروں اور فاؤنڈیشن کی کارکردگی صفرہے حالیہ مون سون کے بارشوں کے دوران درجن بھر غیررجسٹرڈ فلاحی اداروں اور فاؤنڈیشن کی پول کھل گئی ہے بارش اور سیلاب سے متاثرہ بے گھر افراد کے ساتھ مالی تعاون کرنے کے بجائے اچانک اسکرین سے غائب ہوگئی ہے اور سالانہ مخیر ڈونرحضرات سے مختلف فاؤنڈیشن اورفلاحی اداروں کے نام پر لاکھوں روپئے خیرات صدقات اور زکوات کے نام لیکرذاتی مفادات کیلئے استعمال کی جارہی ہے اور چند بھکاری ایکٹویسٹ کو دعوت کھلاکر فوٹو سیشن کراکے اپنے مزموم مقاصد کی تکمیل کیلئے انکا سہارا لیاجارہا ہے جوکہ ڈونراور مخیرحضرات کی فی سبیل اللہ خیرات صدقات پر پانی پھیردیتی ہیں جبکہ انہیں ثواب حاصل کرنے کے بجائے انکی دی ہوئی خیرات چند لوگوں کے ذاتی مفادات کا بھینٹ چھڑجاتی ہے ان خیالات کااظہار خضدارعوامی وسیاسی حلقوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا کہناتھا کہ حالیہ مون سون کی بارشوں سے سینکڑوں لوگوں کے کچے مکانات اور دیواروں کی منہدم ہونے کے بعد خضدار کے درجن بھر غیررجسٹرڈ فاؤنڈیشن اورفلاحی ادارے اسکرین سے شاٹ ہوگئی ہے اورذاتی مفادات حاصل کرنے والے غیررجسٹرڈ فاؤنڈیشن اورفلاحی ادارے ڈونر حضرات کے خیراتی تعاون کو اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کررہی ہیں جب بھی علاقہ کے غریب مسکین لاچار بےکس مزدور اور معذور افراد پر قدرتی آفت آئے ہیں تو درجن بھر فلاحی ادارے اور فاؤنڈیشن کہاں غائب ہوگئی ہے اب معلوم ہوا ہے کہ یہ غیر رجسٹرڈ فلاحی ادارے اور فاؤنڈیشن فوٹو سیشن تک محدود ہوکر رہ گئی ہے اور سوشل میڈیا کا سہارا لیکراپنے آیٹوٹائز کرکے لوگوں کے آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے اور ڈونر اور مخیرحضرات کو چکمہ دے کر اپنے لئے بینک بیلنس بنانے میں خوب لگی ہوئی ہے خضدار اورگردنواع میں غیر رجسٹرڈ فاؤنڈیشن اور فلاحی ادارے کے ذمہ داروں کے گھرآباد ہے چند بھکاری سوشل ایکٹویسٹ کا سہارا لیکر انکو ایک ہی دعوت پرخوش کیاجارہاہے اور اپنے لئے مختلف ناموں پر غیررجسٹرڈ فاؤنڈیشن بناکر لوگوں کو بے وقوف بنارہی ہیں خضدار کے عوامی حلقوں نے کمشنر قلات ڈویژن نعیم خان بازئی ڈپٹی کمشنر خضدار عارف خان زرکون ودیگراداروں سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ خضدار میں درجنوں غیررجسٹرڈ فاؤنڈیشن اورفلاحی اداروں کے نقل وحمل پرکڑی نظر رکھ کردونڑ حضرات کی دی ہوئی خیرات زکوات اور صدقات کی رقوم کو انکے ذاتی مفادات کیلئے استعمال ہونے نہ دیں اورانکے غیررجسٹرڈ فاؤنڈیشن اورفلاحی اداروں کے بینک اکاؤنٹس اورایزی اکاؤنٹس کاجائزلیکرغریبوں کے ناموں پر ڈونرحضرات سے وصول کی گئی رقوم کو ہڑپ کرنے سے بچائے اور انکی غیر رجسٹرڈ فاؤنڈیشن پر فوری پابندی عائد کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں