نوشکی میں جلسہ ،قومی طاقت کو سب سے زیادہ نقصان ذاتی اور قبائلی لڑائیوں نے پہنچایا ہے،ماہ رنگ

نوشکی (انتخاب نیوز )بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام شہید میر اصغر خان اسٹیڈیم میں شہدائے راجی مچی کے یاد میں ایک دیوان منعقد ہوا۔دیوان میں ہزاروں افراد و خواتین نے شرکت کی۔اس سے قبل بی وائی سی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا سوموار کے رات نوشکی پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا گیا تھا۔شہداء راجی مچی دیوان میں بی وائی سی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے شرکاء سے بلوچ راجی سوگندی لی۔جبکہ جلسہ میں شدید نعرے بازی اور لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔دیوان سے بی وائی سی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، شاہ جی صبغت اللہ،لالہ واحد بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہدائے بلوچستان کی قربانیوں کی بدولت آج بلوچ عوام میں شعور اجاگر ہوچکا ہے تمام تر ریاستی ظلم بربریت اور تشدد کے باوجود بلوچ عوام اپنے حقوق کے لئے ڈٹ کر کھڑی ہوگئی ہے۔شہید حمدان بلوچ کی جان و جوانی وطن پر نچھاور ہوگئی۔پرامن ریلی پر ریاستی بربریت و مظالم ہمیں اپنی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں کرسکتی۔حق کے حصول اور مظالم کے خلاف متحد ہوکر جدوجہد میں ہی نجات ہے،اپنے مستقبل کے نسلوں کے لئے ہمیں قربانیوں سے دریغ نہیں کرنا ہوگا۔ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا کہنا تھا کہ قبائلی جھگڑوں کو ختم کرنا وقت کی ضرورت ہے،بلوچ قوم قبائلی جھگڑوں اور قبائلی لڑائیوں سے نکل کر اپنے حق کے خاطر مزاحمت کریں۔انکا کہنا تھا کہ بلوچ قوم کے جانب سے بی وائی سی کی پذیرائی اور شہدا کے لہو کی خاطر ہزار بار بھی اپنی جانوں کو قربان کریں تو کم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں