پنجگور،گاڑی سے منشیات برآمد ملزم فرار

پنجگور:پنجگور اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کارروائی زمیاد سے بھاری مقدار میں چرس برآمد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوئے گاڑی منشیات سمیت قبضے میں لیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے ناگ کے قریب ضلع واشک میں کاروائی کرتے ہوئے ایک عدد زمیاد گاڑی سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کیا گیا علاقہ پہاڑی اور رات کی تاریکی کی وجہ سے ڈرائیور اندھیرے کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے پہاڑیوں کی آڑ لیتے ہوئے فرار ہوگئے ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع کے مطابق یہ منشیات سے بھری ہوئی گاڑی دالبندین سے بہ راستہ ناگ پنجگور و تربت کی طرف آرہی تھی جس کو اے این ایف پنجگور نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات اور گاڑی کو قبضہ میں لیا گیا ملزموں کی تلاش کیلئے دالبندین پنجگور اور ناگ کے ایریا میں اپنے لوگوں کو الرٹ کیا گیا ہے مزید کاروائیاں متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں