وندر، ڈام کے کھلے سمندر میں کشتی سے گرکر ماہی گیر لاپتا

سونمیانی وندر(نمائندہ انتخاب) وندر، ڈام کے کھلے سمندر میں کشتی سے گر کر مقامی ماہیگیر لاپتہ ریسکیو آپریشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق سونمیانی وندر کے ساحلی علاقے ڈام میں کشتی سے گر کر مقامی ماہیگیر محمد اکبر ولد محمد ابرہیم خاصخیلی ساکن ویسانی محلہ سونمیانی بتایا جاتا ہے جو کہ دوران ماہیگیری کھلے سمندر میں کشتی سے گر کر لاپتہ ہوگیا۔ مقامی ماہیگیروں اور فشریز ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں نے لاپتہ ہونے والے شخص کی تلاش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں