مستونگ ،سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 مشتبہ افراد ہلاک، 3 زخمی
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا ، جس میں کالعدم تنظیم کے تین مشتبہ افرادہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشتبہ افراد علاقے میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشتبہ افراد نے 12 اگست کو پنجگور کے ڈپٹی کمشنر کو بھی قتل کیا، کارروائی کا مقصد واقعہ میں ملوث مجرموں کو کٹہرے میں لانا تھا۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
Load/Hide Comments


