ایران بس حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں

کراچی (انتخاب نیوز) ایران کے شہریزد میں بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں جیکب آباد پہنچادی گئیں۔ وزیرا عظم کی خصوصی ہدایت پر ایران سے طیارہ میتیں اور زخمیوں کو لے کروطن پہنچ گیا۔ میتیں اور زخمیوں کو پاکستان ائیر فورس کے خصوصی سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے جیکب آباد پہنچیں۔ قبل ازیں جاں بحق پاکستانی زائرین کی نماز جنازہ یزد ائیرپورٹ پر ادا کی گئی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے ایران حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کی مالی امداد کا اعلان کیا۔ جاں بحق افراد کے ورثا کو 50، 50 لاکھ اور زخمیوں کو 10، 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں