آئی ایم ایف ستمبر میں قرض کی درخواست منظور کرلے گا، وفاقی وزیر خزانہ
اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کمرشل بینکوں سے فنڈز کی فراہمی کیلئے مثبت بات چیت جاری ہے ، بین الاقوامی ایجنسیوںکی جانب سے ریٹنگ بہتر ہونے سے کمرشل بینکوں کا ردعمل مثبت ہے ۔ صحافیوں سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ دبئی اسلامک اور المشرق بینک سے بات چیت جاری ہے کمرشل بینکوں سے فنڈز کی فراہمی کیلئے بات چیت مثبت اور مفید رہی ہے بین الاقوامی ایجنسیوںکی جانب سے بھی ریٹنگ بہتر ہونے سے کمرشل بینکوں کا ردعمل مثبت ہوگیاہے ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے سعودی وزیرخزانہ سے بھی بات چیت مثبت رہی چین،سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کا ردعمل مثبت ہے دوست ممالک اپنے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے ذریعے آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیں گے پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے 37ماہ میں 3ارب ڈالر کی بیرونی فنانسگ درکار ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں سال پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی بیرونی فناسنگ کی ضرورت ہے ایس بی اے کے وقت بھی شور مچایا گیا کہ آئی ایم ایف منظوری نہیں دے گا اب بھی ایسے ہی شور مچایاجارہاہے کہ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری نہیں ہوگی ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی آئی ایم ایف بورڈ پروگرام کی منظوری دے گا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پرامید ہیں کہ ستمبر میں آئی ایم ایف کا بورڈ منظوری دےگا آئی ایم ایف سے ہر دوسرے روز بات چیت ہورہی ہے تاجروں سے ٹیکس وصولی کے لئے حکومت پرعزم ہے تاجروں سے ٹیکس لےکر سہولتیں بھی فراہم کریں گے۔


