بلوچستان،تمام ضلعی اور ڈویژنل ہیڈ کواٹرز کے ماسٹر پلان بنانے کا فیصلہ

کوئٹہ:بلوچستان حکومت نے صوبے کے تمام ضلعی اور ڈویژنل ہیڈ کواٹرز کے ماسٹر پلان بنانے کا فیصلہ کرلیا،کوئٹہ کے ماسٹر پلان پرآئندہ ماہ کام کاآغاز کردیا جائے گا تربت اور گوادر کے ماسٹر پلان بنالئے گئے ہیں۔ یہ بات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان صالح محمد ناصر نے نجی ٹی وی کو بتائی۔انہوں نے بتایا کہ صوبے کے تمام ضلعی اور ڈویڑنل ہیڈکواٹرز کے ماسٹر پلان بنانے کا کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ کے ماسٹر پلان پر آئندہ ماہ کام کاآغاز کردیا جائے گااس حوالے سے اچھی کمپنی کے حصول کیلئے اشتہارات دے دئیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ کے ماسٹر پلان شہر میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگاسیکرٹری لوکل گورنمنٹ صالح ناصر نے بتایا کہ تربت اور گوادر کے ماسٹر پلان بنالئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں