بلوچستان، آپریشن میں 21 حملہ آور ہلاک، 14 اہلکار جاں بحق ہوئے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایس پی آرکے مطابق بلوچستان میں مختلف علاقوں میں مسلح افراد نےحملے کیے گئے جس میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 21 حملہ آور ہلاک ہو گئے، آپریشن کے دوران 14 سیکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد کی جانب سے حملے کیے گئے، حملوں کا مقصد بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی موثر اور بروقت کارروائی میں 21 حملہ آور ہلاک ہوئے، آپریشن کے دوران فوج کے 10 اہلکار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار بھی جاں بحق ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں