28 وفاقی اداروں کی بندش پر غور، وزیراعظم نے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا، اجلاس میں رائٹ سائزنگ کے پہلے مرحلے کی سفارشات کی منظوری اور وفاقی ادارے بند کرنے کی سفارش کا جائرہ لیا جائے گا۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظور ی متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ 28 وفاقی ادارے بند کرنے کی سفارش کا جائرہ لے گی اور اجلاس میں ڈیڑھ لاکھ سرکاری اسامیاں ختم کرنے کی منظوری متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں حکومت کے کفایت شعاری کے اقدامات شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں