ضلع خیبر،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 مشتبہ افراد ہلاک

ضلع خیبر(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 12 مشتبہ افراد کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران فورسز کی کارروائی میں 12مشتبہ افرادہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 20اگست سے اب تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 37 مشتبہ افرادہلاک اور 14زخمی ہو چکے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں امن کی بحالی کیلئے آپریشن جاری رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں