وزیراعلی جام کمال نے خاران کے رہائشی کے قتل پر پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرلی

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ثنا بلوچ کے ٹوئٹ جن میں انہوں نے خاران کے رہائشی منظور احمد جس کو پنجاب میں قتل کیا گیا کے قاتلوں کی گرفتاری سے متعلق تھا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی جام کمال خان بلوچستان و بلوچستانی عوام کے تمام معاملات پہ مکمل توجہ دے رہے ہیں۔انھوں نے حکومت پنجاب سے کل ہی اس بابت رپورٹ طلب کرلی ہے اور کاروائی کیلئے گذارش کر لیا ہے۔اس کیس کو مکمل توجہ کیساتھ فوری طور منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں