میر زمان اور احمد نواز سمالانی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات لواحقین نے فراہم کردیں ،وی بی ایم پی
کوئٹہ (پ ر)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ میر زمان سمالانی اور احمد نواز سمالانی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات لواحقین نے وی بی ایم پی کو فراہم کردیں انہوں نے تنظیم سے شکایت کی کہ رواں سال 4 فروری کو میر زمان سمالانی ولد شاہ زمان، احمد نواز سمالانی ولد خدائے رحیم اور ثناء بنگلزئی مچھ سے کوئٹہ کی طرف آرہے تھے کہ ڈیگاری ایف سی پوسٹ پر فورسز نے انہیں حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا دوسرے دن ثناء بنگلزئی کو چھوڑ دیا لیکن میر زمان سمالانی اور احمد نواز سمالانی تاحال لاپتہ ہے لواحقین نے یہ بھی شکایت کی کہ انہیں انکے لاپتہ پیاروں کے حوالے سے معلومات بھی فراہم نہیں کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے وہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہے تنظیمی سطح پر لواحقین کو یقین دھانی کرائی گئی کہ میر زمان سمالانی اور احمد نواز سمالانی کی کیس کو لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن اور حکومت کو فراہم کیا جائے گا اور دونوں جبری لاپتہ افراد کی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی نصراللہ بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ میر زمان سمالانی اور احمد نواز سمالانی کی جبری گمشدگی کا نوٹس لے کر انکی باحفاظت بازیابی کو یقینی بنائے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے