جان کی پرواہ کیے بغیر خاتون ڈاکٹر کو فوری طبی امداد دینے والے عبدالرزاق ترہ کئی کو سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فوری مدد کرنے کے دوران زخمی وارڈ بوائے عبدالرزاق ترہ کئی سے ٹیلی فون پر اس کی خیریت دریافت کی اور واقعے سے متعلق معلومات لیں۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے عبدالرزاق ترہ کئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب گردی کے افسوسناک واقعہ کے دوران غیر معمولی جرات، انسان دوستی اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری مدد فراہم کرنے والے سول اسپتال کوئٹہ کے ملازم عبدالرزاق ترہ کئی کو سول ایوارڈ دیا جائے گا، ایسے بہادر اور باہمت افراد ہمارے معاشرے کا سرمایہ ہیں، جو مشکل ترین حالات میں انسانیت کی خدمت کی روشن مثال قائم کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments


