حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی ملاقات، اے پی سی بلانے سے متعلق مشاورت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بُلانے کی کوششیں جاری ہیں۔جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی ملاقات ہوئی۔اپوزیشن کے وفد میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور عامر ڈوگر جب کہ حکومتی وفد میں رانا ثنا اللہ اور خالد مگسی شامل تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے سے متعلق مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں بلوچستان کی صورتِ حال پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لیے تجاویز پر غور اور اختر مینگل کے استعفے پر بھی مشاورت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں