بلوچستان میں کسی بھی مشتبہ شخص کو گرفتار کیا جا سکتا ہے ،وفاقی کابینہ کا فیصلہ

اسلام آباد،کوئٹہ(یو این اے )وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے کیے ہیں جس کے تحت سیکیورٹی فورسز تخریب کاری کے شبے میں کسی بھی مشکوک شخص کو قبل ازوقت حراست میں لے سکے گی۔ وفاقی کابینہ نے فوج، سول آرمڈ فورسز اور حکومت کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے کابینہ نے انسداد تکریب کاری ایکٹ1997 میں ترمیم کرنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق انسداد تخریب کاری ایکٹ 1997کی سیکشن الیون ای ای ای ای (11EEEE) میں ترمیم کے لیے قانون سازی ہوگی جس سے سیکیورٹی فورسزکو تخریب کاری کےخلاف مزید آپریشن کیلئے قانونی تحفظ ملے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز تخریب کاری کے شبے میں کسی بھی مشکوک شخص کو قبل ازوقت حراست میں لے سکے گی اور انٹیلیجنس ایجنسیز، قانون نافذ کرنے والوں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی جاسکیں گی۔ذرائع نے مزید کہا کہ سلامتی کیلئے خطرات کے حامل افراد کو حراست میں لیا جاسکے گا، جے آئی ٹیز جامع تحقیقات کریں گی اور مشتبہ افراد کے بارے معلومات اکٹھی کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں