سمندری حدود کے دفاع کیلئے مضبوط بحریہ کی ضرورت ہے،صدر

کراچی (صباح نیوز):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملکی سمندری حدود کے دفاع کے لیے مضبوط بحریہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے جیو اکنامک مفادات کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کو مضبوط بنانا ہوگا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو کراچی میں پی این ایس بابر اور حنین کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ پاک بحریہ ملک کی سمندری حدود کا دفاع کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی قربانیاں ہمیں ہماری مسلح افواج اور شہریوں کے حوصلے، اتحاد اور عزم کی یاد دلاتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں