باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت آئے روز اخباری صنعت کیلئے مشکلات کھڑی کی جا رہی ہیں، ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے بلوچی زبان کے چینل کے آف ایئر ہونے‘ بلوچستان کے اخبارات کے اشتہارات کو کم کر کے دیوار سے لگانے کی کوشش پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت وقت کا مقصدہی بلوچستان کے اخبارات و چینلز کو بند کر نا ہے جس کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت آئے روز اخباری صنعت کیلئے مشکلات کھڑی کی جا رہی ہیں تاکہ بلوچستان کی آواز کوئی سن نہ سکے محکمہ اطلاعات بلوچستان کا فنڈ جو کروڑوں میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کیلئے مختص ہے فنڈ سے بلوچستان کے اخبارات اور بلوچی چینل کو اشتہارات دینے کی بجائے دوسرے صوبوں کے اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کو اشتہارات کا اجاگر کرنا باعث تشویش امر ہے جس کا مقصد صرف اور صرف بلوچستان کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو ختم کرنا ہے جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے بلوچی زبان کے چینل کو آن ایئر کرنے اور وفاقی اور صوبائی محکمہ اطلاعات بلوچستان کے اخبارات اور چینلز کو اشتہارات کے اجراء کو یقینی بناتے ہوئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائے بیان میں انہوں نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ دو سالوں کو صحافتی برادری اپنے اپنے پلیٹ فارمز سے اشتہارات کے اجراء کو یقینی بنانے اور بقایا جات کی ادائیگی‘ میرٹ پر محکمہ اطلاعات میں افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کرتی چلی آ رہی ہے مگر صوبائی حکومت کی جانب سے ہٹ دھرمی اور بے بسی سے لگتا ہے کہ معاملات ان کے بس میں نہیں ہیں انہوں نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے مدیران اور کارکنوں کو یقینی دہائی کرائی کہ گزشتہ دو سالوں سے بلوچستان میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا جس طرح میرٹ کا نام پر قتل کیا جا رہا ہے اس اقدام کیخلاف پارٹی ایوان بالا‘ صوبائی اسمبلی‘ استحقاق کمیٹیوں سمیت ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں