ڈی ایس پی وندر کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا
کوئٹہ(این این آئی) ڈی ایس پی وندر محمد عارف بلوچ کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آئی جی پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی وندر محمد عارف بلوچ کو ایرانی تیل کی اسمگلنگ کے الزام میں معطل کیا گیا تھا تاہم جمعہ کو آئی جی کی جانب سے معطلی کے احکامات واپس لیتے ہوئے نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ۔
Load/Hide Comments


