خضدار میں ٹریفک حادثہ، خاتون جاں بحق، بچوں سمیت 4 افراد زخمی

خضدار (نمائندہ انتخاب) خضدار وڈھ وہیر کراس کے قریب پک اپ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی پک اپ گاڑی وڈھ سے فیروز آباد جا رہی تھی حادثے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کیا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےزخمیوں کو خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا ہے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں