شہباز شریف کا بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ
لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفون رابطہ کیا۔ شہباز شرف نے دونوں رہنماؤں سے فیٹف کی قانون سازی کے حوالے سے مشاورت کی۔ رہنماؤں نے متحدہ اپوزیشن کے سینیٹرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا جو فیٹف سے متعلق سینیٹ میں زیر غور قانون کا قومی مفاد میں جائزہ لے گی۔
Load/Hide Comments


