کوئٹہ، نامعلوم افرادنے سنیئر فوٹو گرافر اے کیلون کی موٹرسائیکل چوری کرلی

کوئٹہ(این این آئی )کوئٹہ میں نامعلوم افراد مقامی اخبار کے فوٹو گرافر کی موٹرسائیکل لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ملتانی محلہ میںمقامی اخبار(انتخاب) کے فوٹو گرافر اے کیلون نے اپنی موٹرسائیکل نمبر پی این 1521گھر کے باہر لاک کے کھڑی کی جسے نامعلوم چور لے اڑے جس کی اطلاع گوالمنڈی پولیس تھانہ کو دیدی گئی ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موٹرسائیکل چوری اورچھیننے کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے پولیس موٹرسائیکل چوری اورچھیننے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے گزشتہ روزبھی ایک مسجد کے باہر سے نامعلوم چور اخباری کارکن کی موٹرسائیکل لے اڑے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں