اوتھل میں آئس فیکٹری میں دھماکہ،ایک شخص زخمی

اوتھل:اوتھل میں آئس فیکٹری میں دھماکہ،ایک شخص زخمی تفصیلات کیمطابق قومی شاہراہ لنڈا پل کے قریب قائم آئس فیکٹری میں رات گئے گیس سلنڈر کا زور دار دھماکہ،دھماکہ کی شدت اتنی تھی کہ قریبی رہائشی آبادی میں خوف و حراس پھیل گیا،دھماکے سے گیس سلنڈر سے بڑی مقدار میں گیس خارج ہونے سے علاقے میں ہر طرف زہریلی گیس پھیل گئی جس کے باعث قریب رہائشی لوگوں کو سانس لینے میں کافی دشواری پیش آئی گیس سلنڈر کا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ فیکٹری کی دیوار توڑ کر سلنڈر باہر جاگر،ذرائع کیمطابق دھماکہ میں ایم شخص معمولی زخمی بھی ہوا ہے،قریبی قائم گوٹھ حاجی موسی گوڑھ،بشوانی گوٹھ خلیفہ گوٹھ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ سلنڈر دھماکے علاقے میں زہریلی گیس پھیل گئی جس سے ہمیں سانس لینے میں کافی دشواری ہورہی تھی جس کے باعث ہمیں مجبورا گھر خالی کرنے پڑے ان کا کہنا تھا کہ اس آئس فیکٹری کو یہاں آبادی والی جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جائے اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ہم علاقائی لوگ شدید احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔جبکہ آئس فیکٹری کے مالک نے اپنے موقف میں کہا کہ یہ ایک ٹیکنیکل فالٹ تھا اور روزانہ کی بنیاد پر چیکینگ کی جاتی ہے مگر یہ قدرتی طور پر ہوا ہے جس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں