آرمی چیف سے ملائیشیا کے وزیر اعظم کی ملاقات

راولپنڈی (صباح نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم نے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ سٹرٹیجک انٹریسٹ، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان ملائیشیا دو طرفہ تعلقات بالخصوص فوجی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم نے آرمی چیف کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی جس پر آرمی چیف نے ان کا شکریہ ادا کیا جب کہ ملاقات میں اس بات کا اظہار کیا گیا کہ دورے سے دونوں ممالک اور فوج کے درمیان پائیدار اور تاریخی تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں