اسلا م آباد ہائی کورٹ کاماہرنگ بلوچ کو بیرون ملک جا نے سے روکنے پر FIA،وزرات داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹ کو نوٹسز جاری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میںکا ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست دائر پرسماعت کی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماہرنگ بلوچ کو کراچی ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف ایف آئی اے، وزارت داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹ کو آئیندہ ہفتے کے لئیے نوٹس جاری کر دئیے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی درخواست پر سماعت کیا،ڈاکٹر مارنگ بلوچ نے ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے ذریعے درخواست دائر کر رکھیتھی،واضح رہے کہ ڈاکٹر مارنگ بلوچ کراچی ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments


