کوئٹہ،ٹرک اورکار میں تصادم باپ بیٹا جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے اخترآباد میں تیزرفتاری کے باعث ٹرک اورکار میں تصادم باپ بیٹا جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روزاخترآباد مین روڈ پر کھڑی ٹرک کو کارنے ٹکرماردی جس کے نتیجے میں چالیس سالہ شاہ ولی اوردس سالہ جعفرخان موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولنیس موقع پرپہنچ کرلاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیاجہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں