انٹر بینک: ڈالر 277 روپے 80 پیسے ہو گیا
انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں ڈالر کا بھاؤ 5 پیسے کم ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 5 پیسے کم ہو کر 277 روپے 80 پیسے ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 85 پیسے کا تھا۔اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحاناسٹاک ایکسچینج: انڈیکس 91 ہزار 872 کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیاادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 45 پوائنٹس کے اضافے سے 89 ہزار 12 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 88 ہزار 966 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Load/Hide Comments


