توشہ خانہ ٹو کیس ،بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس

اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ پیر کو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ، بانی پی ٹی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر پیش ہوئے۔عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔ کیس کی آئیندہ تاریخ رجسٹرار آفس مقرر کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں