آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی تفصیلات سامنے آگئیں،سروسز چیفس کی ریٹائرمنٹ کیلئے 64 سال عمر کی حد بھی ختم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی سے منظور ہونے والےآرمی ایکٹ ترمیمی بل کی تفصیلات منظرعام پرآگئیں۔نجی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی نے سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کرنے کا ترمیمی بل 2024 منظور کر لیا۔ پاس ہونے والے نئے ترمیمی ایکٹ کے مطابق سروسز چیفس کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کر دی گئی سروسز چیفس کو توسیع کی مدت بھی 3 سے بڑھا کر 5 سال کر دی گئی، سروسز چیفس کی ریٹائرمنٹ کیلئے 64 سال عمر کی حد بھی ختم کر دی گئی، سروسز چیفس کی توسیع کے دوران رینک کی مدت یا عمر کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں