غیر ترقیاتی اخراجات میں اضافہ اور وسائل سکڑ رہے ہیں، دفتروں میں بیٹھ کر اہداف کا حصول ممکن نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی ایڈوائزری کونسل کا تیسرا غیر معمولی اجلاس ہوا، اجلاس میں آڈٹ رولز، ڈیجیٹلائزیشن اور مختلف اصلاحاتی اقدامات کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کو مقررہ ریونیو اہداف کی پیشرفت اور اقدامات سے آگاہ کیا گیا، چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چالیس ارب روپے کے مقررہ ہدف کا نصف حاصل کرلیا گیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ریونیو اہداف کے حصول کی رفتار پر عدم اطمینان، اقدامات تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مقررہ اہداف کے حصول کیلئے تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائے جائیں، دفتروں میں بیٹھ کر ریونیو اہداف کا حصول ممکن نہیں، فیلڈ آپریشنز کو تیز کیا جائے، بلوچستان کے غیر ترقیاتی اخراجات میں اضافہ جبکہ ترقیاتی وسائل سکڑ رہے ہیں، صوبے کے اپنے وسائل میں اضافہ ناگزیر، ریونیو بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے، ٹیکس نیٹ کا دائرہ وسیع اور جدید ٹیکنالوجی کا مو¿ثر استعمال یقینی بنایا جائے، بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے عملے کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کے لیے جدید تربیت فراہم کی جائے، اتھارٹی کی فعالیت بہتر بنانے کے لیے نجی شعبے کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، چئیرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ خان ، پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے