نوشکی،صحافی کے قتل کیخلاف نیشنل پارٹی و بی ایس او کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی
کوئٹہ؛نیشنل پارٹی اور بی ایس او بچار کے زیر اہتمام بارکھان کے صحافی انور کھیتران کے بہمیانہ قتل کے خلاف نیشنل پارٹی کے دفتر سے احتجاجی ریلی نکالی گئی میر گل خان نصیر چوک پر احتجاجی ریلی سے نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سکریٹری خیر بخش بلوچ فاروق بلوچ حق نواز شاہ رمضان حسنی،قاسم مہر،وکرم بلوچ اور آصف خیر ابابکی نے خطاب کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے انور کھیتران کے بہیمانہ قتل کی شدت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا انور کھیتران فرسودہ نظام کے خلاف پر سرپیکار تھے اس ملک میں سچائی اور راست گوئی کی کو ئی گنجائش نہیں ہے مقررین نے کہا نیشنل پارٹی اور بی ایس او بچار قومی شعوری اور نظریاتی سیاست پر یقین رکھتی ہے مقررین نے کہا وفاق میں عمران خان پنچاب میں عثمان بزدار اور بلوچستان میں جام کمال کی صورتحال میں خاموش مارشل لاگو ہیں مقررین نے کہا قومی تحریک اور سوچ میں نوشکی تاریخی کردار رہا ہے مقررین نے کہا نوشکی میں قبائلی آگ کے شعلے علاقے کو اپنے لیپٹ میں لے رہے ہیں جس سے علاقے کا روشن مستقبل تاریک ہو رہا ہے ان شعلوں کو بجھانے کے لیے قبائلی عمائدین علما اکرام سعادت برادری اور کمیونٹی کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے نوشکی میں روایتی بھائی چارے امن کو فروغ دیکر بلوچستان اور نوشکی کو امن کا گہوارہ بنا کر نوجوانوں نسل کو خوش حال اور روشن مستقبل دینے کے لیے اتحاد اتفاق اور خلوص سے کوشش کریں تو اس کے مثبت اور دور رس نتائج سامنے آسکتے ہیں مقررین نے میڈیا کے کردار پر نامور صحافیوں کے جرات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا پانچ ماہ سے جنگ گروپ کے میر شکیل الرحمان کو حق اور سچائی کی سزا دی جاری ہے جو حکومت کے آزادی صحافت کے دعووں کی نفی ہے مقررین نے مطالبہ کیا میرشکیل الرحمان کو فوری طور پر رہا کیا جائے وش نیوز چینل کو بحال اور ایف آئی آر کے مطابق انور کیھتران کے قاتلوں کو گرفتار کریں جب تک قاتل گرفتار نہیں ہوتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔


