بھارتی بزنس مین گوتم اڈانی کا امریکا میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
نئی دہلی(این این آئی ) بھارتی بزنس مین گوتم اڈانی نے امریکا میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی بزنس مین گوتھ اڈانی کی سرمایہ کاری سے امریکا میں ملازمتوں کے 15 ہزار مواقع پیدا ہوں گے، گوتم اڈانی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے حالیہ صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان شراکت داری میں اضافہ ہو رہا ہے۔
Load/Hide Comments