شیخ رشید لاوارث لاش ہیں جس کے تابوت بدلتے رہتے ہیں، قادر پٹیل
اسلام آباد:رہنما پیپلز پارٹی قادر پٹیل نے کہاہے کہ شیخ رشید لاوارث لاش ہیں جس کے تابوت بدلتے رہتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عجیب سیاسی منظر ہے کٹھ پتلی وزیر اعظم دیمک لگی بنیادوں پر کھڑے ہیں، آصف علی زرداری پر تنقید سے شیخ رشید کی روزی روٹی چلتی ہے، نیب ہی سلیکٹڈ وزیراعظم کا وسیلہ اقتدار ہے۔ انہوں نے کہاکہ شیخ رشید نے ریلوے کو بھی لولا لنگڑا کردیا ہے، وہ وقت دور نہیں جب ریلوے کے مزدوروں کے ہاتھ اور شیخ رشید کا گریبان ہوگا۔
Load/Hide Comments


