لیگی رہنما سردار مہتاب عباسی کے بارے میں جعل سازی کا انکشاف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار مہتاب عباسی بارے جعل سازی کا انکشاف،شہباز شریف کا لیٹر ہیڈجعلی استعمال کرتے رہے، دستخط شدہ مہر کے ساتھ لیٹر میڈیا اور سوشل میڈیا کو جاری کردیاگیا۔ ذرائع مسلم لیگ (ن) کے مطابق میڈیا کے تصدیق کرنے پر شہباز شریف کے دفتر نے لیٹر جعلی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز شریف نے جعل سازی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کا تعین کرکے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے سردار مہتاب عباسی نے جب اپنی پوزیشن واضح کرنے کیلئے شہباز شریف سے رابطے کی کوشش کی تو شہباز شریف نے ان کا فون بھی سننے سے انکار کردیا۔ دوسری جانب ایبٹ آباد کے معاملے پر نواز شریف لندن میں نواز شریف نے بھی سخت نوٹس لے لیا ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کا کہنا تھا کہ کسی ایسے شخص کو صدر نہ بنایا جائے جو مسلم لیگ کیخلاف اور جنرل مشرف کے حق میں نعرے لگاتا ہومیرٹ پر صدر کی تعیناتی کی جائے مہتاب عباسی کی خواہش پر نہیں ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف نے کیپٹن محمد صفدر کو اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ بنا کر لندن بھجوانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں