ڈاکٹر مالک کے فارم ہاؤس سے IED کی برآمد گی بلوچستان میں جاری آگ پر پیٹر ول ڈالنے کے مترادف ہیں، چنگیز حئی بلوچ

کوئٹہ (پ ر) نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حئی بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ نیشنل پارٹی کے قائد ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کہ فارم ھاؤس تربت میں بارود سے بھری IED کو بچھانا ایک شرمناک اور قبل مذمت عمل ھے جس کی پرزور مذمت کرتے ھوئے ھم یہ واضع کرتے ھیں کہ ایسی حرکتیں بلوچستان میں مزید آگ پر پیٹرول ڈالنے کے مترادف ہیں ۔ڈآکٹر عبد المالک بلوچ بلوچستان سمیت پاکستان کا وہ سیاسی چہرہ و رہنما ہیں جنہوں نے طویل پر امن سیاسی جہدوجہد کرتے ھوئے بلوچستان بشمول پاکستان کی عوام کو عدم تشدد اور شعوری سیاست کا راستہ دیا زندگی بھر جہمھوری روایات کی پاسداری کی اور جہمھوری اداروں کی اھمیت اور ان کی بقا کی خاطر ھمیشہ عوام کہ ساتھ مل کر غیر جہمھوری قوتوں کے خلاف برسر پیکار رھے بلکہ اپنے سخت ترین سیاسی مخالفین کو بھی خندہ پیشانی سے برداشت کرتے ھوئے اپنے خلاف ھونے والے ھر غیر جہمھوری عمل اور مخالفت کو ایک زیرک سیاستدان کی حیثیت سے بلوچستان کے وسیع تر مفاد میں ھمیشہ مثبت ردعمل کے ساتھ جواب دیا اگر آج ڈاکٹر عبد المالک بلوچ جیسے قومی رہنما کہ خلاف کوئی سازش یا کھیل کھیلا جا رھا ھے تو یہ کھیل بلوچستان کی عوام کہ لیئے کسی المیہ سے کم نہیں جس انسان نے آپنی پوری زندگی لگا دی کہ بلوچ قوم سیاسی و سماجی میدان میں بلند مقام حاصل کرے جس نے زورآور ریاست کہ آگے ھمیشہ بلوچستان کے وسائل پر اپنی سیاسی جہدوجہد سے پہرہ دیا کہ یہ میری قوم کی ملکیت ھے جس نے تمام عمر ایمانداری کہ ساتھ سیاست کو عبادت کا درجہِ دیتے ھوئے بغیر رنگ ونسل عوام کی خدمت کی اگر اس کا صلہ یہ ھے کہ اس شخص کے خلاف IED اس کہ فارم ھاؤس میں بچھا کر اسے یا نیشنل پارٹی کو کوئی خوف زدہ کرنے کی کوشش میں ھے تو یہ اس کی خام خیالی ھے ھم نا کبھی ریاست کہ ظلم کہ خلاف جھکے اور نا ھی دیگر قوتوں کی پر تشدد کارروائیوں سے اپنی پر امن جہمھوری سیاست سے پیچھے ہٹے جسے ھم اپنا بنیادی حق سمجھتے ہیں ھاں ھماری سیاست سے کسی کو اختلاف ھو سکتا ھے مگر اختلاف کی بنیاد پر ھمارے سیاسی راستے کوئی کیسے بند کرسکتا ھے ڈاکٹر عبد المالک بلوچ بلوچستان کی امید ھیں اور نیشنل پارٹی کا ھر کارکن ھر مشکل اور کٹھن حالات میں بھی اپنی امید کہ ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ھوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں