عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے، بے بس حکومت سے امیدیں ختم ہوچکی ہے، مولانا واسع

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہاہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ عوام کی تائید کے بغیر تشکیل شدہ حکومتیں زیادہ دیر نہیں چلی ہے عوام کی مدعا نظرانداز کرکے حکومت سیاسی رسی کشی میں مصروف ہے جمعیت علما اسلام عوام کی پریشانیوں کو سنجیدہ لے رہی ہیں جو لوگ اج اقتدار میں ہے کل وہ عوام کو اپنی کیا کارکردگی پیش کریں گے اقتدار مستقل نہیں ہوتا ،اسی لئے سیاسی اقدار کو روندھنا نہیں چاہیے بے بس حکومت سے عوام کی امیدیں ختم ہوچکی ہے اس غیر یقینی حالت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے جمعیت علما اسلام کو سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت اقتدار سے دور رکھا گیا ،ہمیں اقتدار عزیز نہیں ہے ہمیں اپنے عوام عزیر ہے ہم نے ہر دور میں عوام کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی ہیں جمعیت علما اسلام کی جڑیں عوام میں پیوستہ ہے ،یہ اعزاز میں حاصل ہے کہ ہر دور میں عوام کی اعتماد پر پوری اتری ہے پچھلے تین ادوار سے صوبے کی ترقی روک دی گئی ہے ،کوئی بھی منصوبہ اس صوبے کو ان ادوار میں نہیں دیا گیاجمعیت علما اسلام صوبے کی طول و عرض میں عوامی تائید رکھتی ہے ہم حکومت یہ مایوس کن روش ترک کردیں عوامی مسائل کی حل کو ترجیح دیںسینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہاہے کہ آج ہونے والے پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے جمعیت علمااسلام کے کارکنان مکمل تیاری کے ساتھ حاضری یقینی بنائے۔ تمام ضلعی امرا و نظما کامیاب ہڑتال کیلئے ہڑتال مظاہرین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں