بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے ہوگا
کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا ۔ اجلاس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئےے جائیں گے ۔ اجلاس میں نیشنل پارٹی کے رکن میر رحمت صالح بلوچ ٹی ٹی حب اور خاران کو پرائیویٹ اداروں کے حوالے کرنے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے ۔اجلاس میں بلوچستان ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹیٹوشن کا ترمیمی مسودہ قانون پیش کیا جائے گا
Load/Hide Comments