مصور کاکڑ کی عدم بازیابی کیخلاف بلوچستان میں کل پہیہ جام ہڑتال، تعلیمی ادارے بند رہیں گے

کوئٹہ(یو این اے ) صوبائی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہبلوچستان میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے محکمہ تعلیم کل ہونے والے پیپر بھی منسوخ کر دی گئی ۔مغوی مصور کاکڑ کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچستا ن بھر میںپہیہ جام ہڑتال ہوگا دھرنا کمیٹی تمام ٹرانسپورٹرز حضرات اپنے بسوں ، ٹرکوں اور چھوٹے بڑے گاڑیوں کو نہ نکالے ، کمیٹی کا فیصلہ کے مطابق10 روز گزرنے کے باوجود بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا جاری ہے دھرنا کمیٹی نے کہا ہے کہ مغوی مصور کاکڑ کی عدم بازیابی کے خلاف کل پیر کو پورے صوبے میں پہیہ جام ہڑتال ہوگی تمام ٹرانسپورٹرز حضرات اپنے بسوں ، ٹرکوں اور چھوٹے بڑے گاڑیوں کو نہ نکالے مسافر حضرات بھی سفر کرنے سے گریز کریں اگر مصور کاکڑ بازیاب نہ ہوا تو 26 نومبر سے بلیلی کے مقام پر قومی شاہراہیں بلاک کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں