مصور خان کاکڑ کی عدم بازیابی کیخلاف 25 نومبر کو پہیہ جام کی حمایت کرتے ہیں، مرکزی انجمن تاجران
کوئٹہ(آن لائن) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ بلوچستان کی جانب سے مغوی کمسن طالب علم مصور خان کاکڑ کی عدم بازیابی کیخلاف ج بروز 25 نومبر کو بلوچستان بھرمیں پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کرتے ہے حکومت ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے 10 روز گزرنے کے باوجود مصور خان کاکڑ کو بحفاظت بازیاب کراکر اس کے اغوا میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میںلانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہے ہیں شدید سردی میں مرکزی انجمن تاجران، آل پارٹیز اور دھرنا کمیٹی کے زیر اہتمام اتحاد چوک پر احتجاج کا سلسلہ تا حال جاری ہے اس طرح کے واقعات سے معاشرے میں غلط تاثر پھیل رہا ہے اور تاجر برادری بھی شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہے حکومت اور پولیس فوری طور پر مصور کاکڑ کو بازیاب کرائے اور امن کی بحالی کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بزنس کمیونٹی تاجر برادری سمیت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے تاکہ شہر میں امن کی فضا قائم ہوسکے۔مرکزی انجمن تاجران بلوچستان مصور خان کاکڑ کے اغوا کے روز سے سراپا احتجاج ہے اور ہر احتجاج میں اول دستے کا رول ادا کررہی ہے جس کا واضح ثبوت گزشتہ دنوں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مکمل شٹر ڈاؤن کرکے اپنے احتجاج کو ریکارڈ کروایا کہ تاجر برادری اور کوئٹہ باسی پرامن شہری ہے صوبائی حکومت ، پولیس ، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے تاکہ عوام میں پایا جانے والا عدم تحفظ کا خوف ختم ہوسکے بیان میں کہا گیا کہ 25 نومبر سوموار کو بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لئے تاجر برادری، ٹرانسپورٹر، سیاسی، مذہبی جماعتیں ،ٹریڈ یونینز دیگر تنظیمیں اپنا کردارادا کریں تاکہ مصور خان کاکڑ کی بحفاظت بازیابی کو جلد از جلد ممکن بنایا جاسکے اور ہم ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہے اور مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے تمام اضلع کے صدودں کو ہدایت کرتے ھے کہ 25 نومبر بروز سوموار کو بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لئے تاجر برادری اپنےاپنے علاقوں پر روڈوں کو بلاک کرکے پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنائے کے لیے نکلے کوئٹہ میں تین جگہ پھر پہیہ جام ہڑتال بر روڈز بلاک کیے جاینگے بلیلی چک پوسٹ میاں خنڈی دشت کے مقام پر تمام تاجر برادری ان مقام پر پونج جائے تاکہ پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنائے جائے۔