اسمگلرز کے خلاف آپریشن، جوابی فائرنگ سے اہلکار جاں بحق، 2 شدید زخمی, ڈپٹی کمشنر چاغی
بلوچستان کے علاقے چاغی میں اسمگلرز کے خلاف آپریشن کے دوران کسٹمز اہلکاروں پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے علاقے چاغی میں کسٹمز حکام نے اسمگلرز کے خلاف ایک کارروائی کی تاہم اس دوران ان کی جانب سے اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق اسمگلرز نے کسٹمز حکام پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوئے، کسٹمز کے زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے لیویز کوئیک ریسپانس فورس کی جانب سے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اسمگلنگ کے خلاف کارروائی اور قانون کی بالادستی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
Load/Hide Comments