اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین نادرا کی تقرری کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین نادرا عثمان مین کی تقرری کیخلاف کیس میں چیئرمین نادرا کی تقرری کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔ جمعہ کو دور ان سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہاہ وزارت داخلہ 13 اگست تک تقرری کی تمام دستاویزات جمع کرائے۔ عدالت میں چیئرمین نادرا کے وکیل افنان کریم کنڈی کے دلائل مکمل ہوگئے جس کے بعد وفاق سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلئے گئے۔وکیل افنان کنڈی نے کہاکہ چیئرمین نادرا کے لیے عمر کی حد 55 تھی میری 38 سال تھی، میرا تجربہ اور اشتہار کے مطابق تمام شرائط پر پورا اترتا ہوں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاق کی جانب سے دلائل دینے کی ہدایت کی۔ بعدازاں کیس کی مزید سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی گئی
Load/Hide Comments


