عبد الحمید بگٹی کی بریت کے باوجود نظر بندی کا دوسرا نوٹیفکیشن بھی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

کراچی:پی آئی ڈی سی بم دھماکہ کیس میں ملزم عبد الحمید بگٹی کی بریت کے باوجود نظر بندی کا دوسرا نوٹیفکیشن بھی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،عدالت نے کیس دوسرے بینچ کو منتقل کردیا۔پی آئی ڈی سی بم دھماکہ کیس میں ملزم عبد الحمید بگٹی کی بریت کے باوجود نظر بندی کا دوسرا نوٹیفکیشن بھی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کے ملزم کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کی سیکشن 11EEE کے تحت نظر بند کیا گیا ہے،محکمہ داخلہ سندھ نے ملزم کو مزید تین ماہ کے لئے نظر بند کرنے کے احکامات جاری کردیے انسداددہشتگردی ایکٹ تحت مشکوک سرگرمیوں میں ملوث شخص کو نظر بند کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے محض نوٹیفکیشن جاری کرکے کسی شخص کو نظر بند نہیں کیا جاسکتا نظر بند رکھنے کی ٹھوس وجوہات بتائی جائیں، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نظر بندی سے متعلق کیس کی سماعت ریگولر بینچ کرے گا،جسٹس نظر اکبر نے کیس دوسرے بینچ کو منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں