صحافی مطیع اللہ جان اڈیالہ جیل سے رہا

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)اسلام آباد کی انسداد دِہشت گردی عدالت کی جانب سے 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور ہونے کے بعد سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔انسداد دِہشت گردی عدالت اسلام آباد میں آج صحافی مطیع اللہ جان کے خلاف منشیات، دہشت گردی کیس سے متعلق سماعت ہوئی تھی۔جج نے ریمارکس دیے تھے کہ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق صحافی مطیع اللہ جان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں