بارش سے دو ڈویژن متاثر، عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، سلیم کھوسہ

کوئٹہ:صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں بارش سے دو ڈویژن سبی اور نصیر آباد متاثر ہے محکمہ پی ڈی ایم اے نے بہتر انتظامات کئے ہیں خضدار کے قریب سیاحتی مقام ملاچٹوک میں پھنسے 100سے زائد افراد کر ریسکیو کر لیاگیا ہے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاکستان آرمی کو بھی آن بورڈ لے لیا گیا ہے حکومتی بلوچستان کی کوشش ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے فنڈز کی کمی نہیں متاثرہ اضلاع میں خوراکی اشیاء ودیگر سامان پہنچا دیا گیا ہے شاہراہوں کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمران زرکون ودیگر کے ہمراہ بلوچستان کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ مون سون کی صورتحال سے متعلق وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں تمام محکموں کے حکام نے شرکت کی اجلاس کو محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے صوبے میں حالیہ بارشوں کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دیدی گئی انہوں نے کہا کہ اس وقت بارشوں سے سبی اور نصیرآباد ڈویژن متاثرہوئے ہیں جبکہ اب تک تین افراد جن میں سے ایک اوستہ محمد،جبکہ دو ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھتے ہیں زندگی کی بازی ہارچکے ہیں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا کام جاری ہے خضدار کے علاقہ ملاچٹوک میں پھنسے 100سے زائد لوگوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے صوبے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاکستان آرمی ودیگر کو بھی آن بورڈ لے لیا گیا ہے صوبے میں کرتہ جھل مگسی اور بولان میں پانی کا بہاؤزیادہ ہے کرتہ کے قریب لوگوں کے بہنے کی اطلاعات ہیں تاہم کنفرم نہیں انہوں نے کہا کہا و زیراعلیٰ بلوچستان نے صورتحال کاادراک کرتے ہوئے پہلے ہی محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی بلکہ مشینری کوبھی متعلقہ اضلاع پہنچا دیئے گئے مزید مشینری ضرورت پڑنے پر پہنچادی جائے گی صوبے میں 21اضلاع کے متاثر ہونے کاخدشہ ہے تاہم اب تک 4اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں صورتحال کنٹرول میں ہے حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے بلکہ زمینی رابطوں کی بحالی کا بھی کام جاری ہے کوسٹل ہائی وے پر پڑنے والے شگاف کی بحالی کا کام جاری ہے نصیر آباد میں پی ڈی ایم اے نے 3ہزار لوگوں کی خوراکی ودیگر سامان ضلعی انتظامیہ کو مہیا کر دیا ہے پی ڈی ایم اے کے پاس اس وقت 30کروڑروپے موجود ہے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ضرورت پڑنے پر انتظامیہ کو فنڈز فراہم کردیئے جائینگے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ صورتحال کلیئر ہونے تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں بارشوں کا سلسلہ 2ماہ تک جاری رہے گا بلوچستان کے اکثر علاقوں میں کچے مکانات بنے ہوئے ہیں تاہم یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کتنے مکانات کو نقصان پہنچا ہے ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرکون نے کہا کہ محکمہ پی ڈی ایم اے ہر گھنٹہ ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہے جھل مگسی،ڈیرہ بگٹی،خضدارودیگر میں عوام کو ریلیف کیلئے خوراکی اشیاء فراہم کر دی گئی ہے سبی میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہ بند ہوئی تھی کمشنر سبی ڈویژن کی جانب سے مذکورہ شاہراہ کو عارضی طور پر بحال کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اب تک کسی بھی علاقے میں لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں