سانحہ کوئٹہ، جسٹس فائز عیسیٰ رپورٹ منظر عام پر لاکر قوم کو حقائق سے آگاہ کرنا ضروری ہے،پیپلز پارٹی

اسلام آباد:سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے سانحہ کوئٹہ کی چوتھی برسی پرپیغام میں کہاہے کہ سانحہ کوئٹہ تاریخ کی بدترین دہشتگتردانہ کارروائی تھی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ انسانیت دشمنوں نے 60 سے زائد نامور وکلاء کو شہید اور درجنوں کو زخمی کیا۔ انہوں نے کہاکہ شہادتوں کے باوجود وکلاء برادری آیین و قانون کی بالادستی اور عدل و انصاف کی جنگ لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ہر شہید کی وارث ہے جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جسٹس فائز عیسیٰ رپورٹ منظر عام پر لاکر قوم کو حقائق سے اگاہ کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے ہمدرد اور سہولت کار پارلیمنٹ اور کابینہ میں بیٹھے ہیں۔نیر بخاری نے کہاکہ متفقہ،دستاویز نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔نیر بخاری نے کہاکہ دہشتگردی کی جنگ کے خلاف قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائینگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں