شام میں حملے پسپا کرنے میں اقوامِ متحدہ کی فوج کی مدد کر رہے ہیں، اسرائیلی فوج

تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کے فوجی گولان کی پہاڑیوں کے شام کے زیرِ قبضہ حصے میں مسلح افراد کا حملہ پسپا کرنے میں اقوامِ متحدہ کے امن دستوں کی مدد کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گولان کی پہاڑیوں پر اقوامِ متحدہ کے گشت والے بفر زون کے کنارے واقع ایک قصبے کا حوالہ دیتے ہوئے فوج نے ایک بیان میں کہاکہ آرمی چیف ہرزی حالوی نے شام کی سرحد کا دورہ کیا اور کہا، ان کا ملک شام میں ہونے والے واقعات میں مداخلت نہیں بلکہ علاقے میں خطرات کو ناکام بنانے اور روکنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
Load/Hide Comments