بارہ سال قبل شام میں لاپتہ ہونے والا ہمارا بیٹا زندہ ہے، امریکی فیملی

واشنگٹن(این این آئی)ھی تحریر الشام جس کا سابقہ نام النصرہ فرنٹ تھا، کے زیر قیادت مسلح دھڑوں کی مسلسل پیش قدمی اور قیدیوں کے لیے جیل کے دروازے کھولنے کے بعد شام میں لاپتہ مقامی اور غیر ملکیوں کا معاملہ ایک بار پھرتوجہ کا مرکزبنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹن ٹائس نامی ایک امریکی کی والدہ نے دعوی کیا ہے کہ خاندان کے پاس ایسی معلومات ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ صحافی کے طور پر کام کرنے والا نوجوان زندہ ہے۔ اس 12 سال سے زیادہ عرصہ قبل شام میں اغوا ہوا کرلیا گیا تھا۔مدر ڈیبورا ٹائس نے نیشنل پریس کلب میں صحافیوں کو ایک میٹنگ میں شرکت کے لیے وائٹ ہائوس جانے سے پہلے وضاحت کی کہ خاندان کے پاس ایک اہم ذریعہ ہے جس سے تمام امریکی حکومتی اداروں نے تصدیق کی ہے کہ آسٹن ٹائس زندہ ہے۔
Load/Hide Comments