شام میں جلد از جلد استحکام کی واپسی کی امید ہے، چین

دمشق/بیجنگ (مانیٹر نگ ڈیسک) چین کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں جلد از جلد استحکام کی واپسی کی امید ہے۔شام میں مخالف جنگجو گروپس کے دمشق میں داخلے کے بعد بشار الاسد حکومت ختم ہونے پر اپنے بیان میں چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ چین صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔وزارتِ خارجہ کے مطابق شام میں موجود چینی شہریوں کے انخلا کے لیے معاونت فراہم کی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments