سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ92سال کی عمر میں چل بسے

بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ طویل علالت کے بعد 92سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔بھارتی نیوز ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کے بطور گورنر خدمات انجام دینے والے، ماہر معشیت سے سیاست دان بننے والے من موہن سنگھ علیل تھے اور نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں زیر علاج تھے۔آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گہرے دکھ کے ساتھ ہم بھارت کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کے 92 سال کی عمر میں انتقال کی خبر دیتے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ عمر سے متعلقہ طبی مسائل کے علاج کے لیے ہسپتال میں ایڈمٹ تھے اور 26 دسمبر 2024 کو گھر میں اچانک بے ہوش ہوگئے تھے، گھر پر ہی ان کو ہوش میں لانے کے لیے اقدامات شروع کردیے گئے تھے، انہیں رات 8 بج کر 6 منٹ پر مرکز صحت لایا گیا، کوششوں کے باوجود وہ ہوش میں نہیں آئے، اور رات 9 بج کر 51 منٹ پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں