یکم جنوری کو بینکوں میں چھٹی کا اعلان

کراچی(آئی آئی پی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے سال کے موقع پر یکم جنوری کو بینکس میں عام تعطیل کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ بدھ یکم جنوری 2025 کو بینک تعطیل کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ لہذا، تمام بینک/ ترقیاتی مالی ادارے/ مائکروفنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ تاہم، بینکوں/ ترقیاتی مالی اداروں/ مائکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں